چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا لیاقت آباد ٹاؤن میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ۔
مساجد و امام بارگاہوں اور منتظمین جلوس و مجالس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا لیاقت آباد ٹاؤن میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ۔
کراچی: چیئرمین لیا قت آباد ٹاون فراز حسیب کا محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے لیا قت آباد ٹاون میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ۔ اس موقع پر کو ٹرانزیشن آفیسربلدیہ وسطی شمعونہ صدف، میونسپل کمشنر لیاقت آباد ٹاؤن اطہر سعید و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون نے مسجدو امام بارگاہ اثناو عشری قاسم آباد، امام بارگاہ ہاشمیہ لیاقت آباد نمبر 4 ، امام بارگاہ باب فاطمہ لیاقت آباد نمبر10، امام بارگاہ الحسینی فیڈرل کیپٹل ایریا کے دورے کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں اور منتظمین جلوس و مجالس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔
چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کی جانب سے عزادارانِ حسین کی خدمت کے لئے تمام تر بلدیاتی انتظامات یکم محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے مساجدوامام بارگاہوں، مجالس اور دیگر دینی اجتماعات کے مقامات کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر گڑھوں کی بھرائی، سڑکوں کی پیوند کاری اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کوکہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کوڑاکرکٹ جمع ہونے کی شکایت موصول نہ ہونے پائے وگرنہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے محکمہ انسداد تجاوازات کے افسران کو ہدایت دی کہ محرم الحرام میں نکلنے والے جلوس کی گزر گاہوں پر قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔ انہوں نے منتظمین جلوس کمیٹی کو بتایا کہ لیاقت آباد ٹاون کی جانب سے جلوس کے راستوں کو صاف ستھرا ر کھنے کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر امدادی کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی تاکہ عزادارانِ حسین کو پیاس اور گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔
لیاقت آباد ٹاون کی انتظامیہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کے ا نتظامات کے ساتھ رات کے وقت روشنی کے مناسب انتظامات کرنے میں بھی مصروف ہے۔ تا کہ مجالس اور جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔