Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حق مانگنے سے نہیں ملتا چھیننے کی طاقت پیدا کرنی ہوگی۔ آفاق احمد

مہاجر نوجوان تعلیم اور کاروبار پر توجہ دیں۔ آفاق احمد

0

حق مانگنے سے نہیں ملتا چھیننے کی طاقت پیدا کرنی ہوگی۔ آفاق احمد

کراچی : مہاجر نوجوان اپنی تعلیم اور کاروبار پر توجہ دیں،یہ بات آفاق احمد نے شاہ فیصل کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ آنے والی نسلوں کو اندھیروں اور محرومیوں کی بجائے بہتر مستقبل دینا چاہتے ہیں تو آپ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آفاق احمد نے جذباتی انداز میں اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر پرچم پر جو سرخ رنگ سے مہاجر لکھاہے،وہ سرخ رنگ مہاجر شہداء کے لہو کا رنگ ہے اس پرچم سے مہاجر لفظ کو کھرچنے والے پوری مہاجر قوم کے مجرم ہیں،جنہوں نے مہاجر پرچم کی توہین کی ہے،جنہوں نے مہاجر سیاست کو گالی قرار دیا اور ہمیشہ کیلئے مہاجر سیاست کو دفن کرنے کے دعوے کئے انہیں مہاجر عوام اپنے ووٹوں سے نشان عبرت بنائیں گئے۔

آفاق احمد نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں علاقے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو امیدوار بنائیں گے،اور آنے والے انتخابات میں مہاجر عوام انتشہار کے تاثر کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیگی،اجتماع سے ایس یو جی ایف کے سیکریٹری نشرواشاعت بابر مرزا ایڈوکیٹ،جوائنٹ سیکریٹری مہاجر قومی موومنٹ ڈاکٹر نگہت فاطمہ،سیکریٹری جنر عارف اعظم نے بھی خطاب کیا۔

Comments
Loading...