Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں 6 اکتوبر کے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

0

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت اجلاس

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت اجلاس۔ اجلاس میں 6 اکتوبر کے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ دھرنے کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں۔ جماعت اسلامی امیر سراج الحق کی زیر قیادت 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پر دھرنا دے گی۔ ترجمان جماعت اسلامی کراچی

گورنر ہاؤس پر ہونے والا دھرنا بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کیا جائے گا۔ دھرنے سے پہلے شرکاء مسجد خضرا سے مارچ کرتے ہوے گورنر ہاؤس پہنچے گے۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر مارچ میں شریک عوام دھرنا دے گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے تمام کارکنان کو دھرنے کے حوالے سے بھرپور عوامی رابطے کی ہدایات جاری کردی۔ ترجمان جماعت اسلامی کراچی

جماعت اسلامی کے تحت آج سے شہر بھر میں دھرنے کے حوالے سے عوامی رابطہ کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی عوام سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل۔ ترجمان جماعت اسلامی کراچی

Comments
Loading...