Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس

0

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بے قاعدگیوں میں ملوث مجرمان کو بے نقاب کیا جائے اور اس ضمن میں ہونے والی تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائے۔

رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سنگین جرائم طلبہ و طالبات کے مستقبل کو تاریک کر سکتے ہیں لہٰذا ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے اور اس بات کو ممکن بنایا جائے کہ پیپر آؤٹ نہ ہوسکے اور کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔

رابطہ کمیٹی نے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس جرم میں شریک افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے جرائم کا ارتکاب نہ ہو سکے۔

Comments
Loading...