Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حج بیت اللہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان اور مسلمان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹر، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود

0

کراچی : فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مرکز بہادرآباد آمد پر اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، انچارج سی او سی فرقان اطیب، سینیٹر خالدہ اطیب، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے دی گی مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان اور مسلمان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی آمد کے موقع پر جوش و خروش کا سماں تھا، جبکہ کارکنان نے اپنی قیادت سے محبت، وابستگی اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

Comments
Loading...