Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں اور آپس میں مل کر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی کی موجودہ صورتحال پر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اہم بیان۔

0

شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں اور آپس میں مل کر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی: شہر کی موجودہ صورتحال پر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اہم بیان۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اہالیان کراچی سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں اور آپس میں مل کر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں۔ آپ سب نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ان 40 سالوں میں بڑی محنت سے فرقہ وارانہ کشیدگی اور بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی سازش کو ناکام بناکر ایک مستقل اور مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بسنے والے ہر عقیدے، ہر زبان سے تعلق رکھنے والے شہری مل کر صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔ علماء کرام، مذہبی رہنما، سول سوسائٹی، طلبہ، وکلاء اور تاجر حضرات کراچی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی کو موجودہ صورتحال سے نکالیں۔ سب مل کر اس شہر کے حالات خراب نہ ہونے دیں کیوں کہ کراچی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی کے ہم سب پر اور پورے پاکستان پر بڑے احسانات ہیں۔ سندھ حکومت اس صورتحال کی ذمہ داری قبول کرے۔ سندھ حکومت حالات کی خرابی اور امن امان قائم رکھنے میں مکمل ناکامی کا اعتراف کرے۔ ایم کیو ایم کے منتخب اراکین اپنے علاقوں میں عوام سے رابطے میں رہیں اور قیام امن کی کوششوں کو تیز کریں۔

Comments
Loading...