ایم پی اے عبدلباسط کی ایکسی این سہیل اطیعب کے ہمراہ پانی کے مسلہ پر عوام سے اہم ملاقات
بفرزون 15-بی اور ایف ایل کی لوگوں نے پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ایم پی اے عبدلباسط کی ایکسی این سہیل اطیعب کے ہمراہ پانی کے مسلہ پر عوام سے اہم ملاقات
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے عبدلباسط نے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے۔ لوگوں نے ان کو پانی کے موجودہ مسلہ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر واٹر کارپوریشن ایکسی این نارتھ ناظم آباد سہیل اطعیب بھی ان کے درمیان موجود تھے۔
بفرزون 15-بی اور ایف ایل کی لوگوں نے پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اے ڈبل ای جناب اشتیاق صاحب نے عوامی مسائل کو سننے کے بعد اس کا حل بھی بتایا۔ ایم پی اے عبدلباسط نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹر کارپوریشن کی جہاں جہاں مدد کی ضرورت ہوگی ان کی خدمت حاصل کریں گے۔
واٹر کارپوریشن ایکسی این نارتھ ناظم آباد سہیل اطعیب نے بھی پانی کے مسلہ کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جس عوام نے ایم کیو ایم پاکستان، ایم پی اے عبدلباسط اور ایکسی این نارتھ ناظم آباد سہیل اطعیب کا شکریہ بھی ادا کیا۔