چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ونر ٹیم کو ٹی ایم سی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی دی۔
جیتنے والی یوسی 10 کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور سی ڈی-70 موٹر سائیکل بطور انعام۔
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی یوسی 12 کی ٹیم کو 50,000 روپے انعام دیا گیا۔
کراچی : نیو کراچی ٹاؤن میں ٹی ایم سی کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2024 کے فائنل کی رنگا رنگ تقریب۔تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیو کراچی ٹاؤن کی ٹیموں کابہترین کھیل کا مظاہرہ۔ کرکٹ میچ میں شائقین کرکٹ اور بچوں کی بڑی تعدادکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھی۔ ٹی ایم سی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2024 کے فائنل میچ کی تقریب میں جماعت اسلامی کے امیر شمالی طارق مجطبٰی،جماعت اسلامی کے رضوان شاہ، وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، جماعت اسلامی کے ذمہ داران، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد، ایکسی این ایم این ڈی ندیم حیدر،سپرٹینڈنگ انجینئربی اینڈ آر اشفاق حُسین،ٹورنامنٹ انتظامی کمیٹی ممبران فیصل صغیر،آفتاب احمد، عمران شفیق،سینئر آفیسر باغات جاوید جمال،پبلک ریلیشن آفیسر نیو کراچی ٹاؤن عقیل اختر و دیگرٹاؤن افسران،الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ونر ٹیم کو ٹی ایم سی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی دی۔فائنل میچ جیتنے والی یوسی 10 کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور سی ڈی-70 موٹر سائیکل بطور انعام دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی یوسی 12 کی ٹیم کو 50,000 روپے انعام دیا گیا۔فائنل تقریب میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب عوامی نمائندوں نے ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا بیڑا اُٹھایا۔
الحمد اللہ ہم نے ٹی ایم سی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی کا انعقاد کیا جس میں نیو کراچی ٹاؤن کے نوجوانوں کی یونین کمیٹیز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیں،اس تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے، یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں کراچی کے نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے زریعے مایوسیوں کی طرف دھکیلا گیا ہم کراچی کے نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن بنے ہیں انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے نوجوان کرکٹ،فٹبال،ہاکی اور دیگر کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ نیو کراچی ٹاؤن میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے زریعے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور نیو کراچی ٹاؤن میں کھیلوں کی فروغ کے لئے آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کا نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرکے کامیاب زندگی گزارے اورپاکستان کا نام روشن کرے۔