Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا کہ مسترد شدہ لوگ شہر کاامن برباد کردیں ۔ منعم ظفر خان

دنیا جانتی ہے ایم کیوایم کی سرپرستی میں کراچی کو آگ و خون میں نہایا۔ منعم ظفر خان

0

کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا کہ مسترد شدہ لوگ شہر کاامن برباد کردیں ۔ منعم ظفر خان

کراچی : منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی کی پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مارٹن کوارٹر یوسی 5جناح ٹاؤن کے چئیرمین کو ایم کیوایم کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کرکے زدوکوب کیا قابل مذمت ہے۔ فارم 47پر مسلط مسترد شدہ عناصر دوبارہ شہر کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا کہ مسترد شدہ لوگ شہر کاامن برباد کردیں۔ دنیا جانتی ہے ایم کیوایم کی سرپرستی میں کراچی کو آگ و خون میں نہایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جانتے ہیں کہ شہر کو کس طرح پرامن بنایا گیا۔ سیکیورٹی ادارے نوٹس لیں کس طرح پھر سے شہر کا امن برباد کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔

منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک ایک ناسور ادارہ ہے۔ کے الیکٹرک نادہندہ ہے اور حکومت سے سبسڈی لیتاہے۔ کراچی والوں کو سردی کے موسم میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کاسامناہے۔ کے الیکٹرک شہر میں سرمایہ کاری اور جنریشن بڑھانے کے بجائے عوام کو لوٹ رہاہے۔ کے الیکٹرک حکومت اور نیپرا کا شیطانی اتحاد ہے۔ کراچی والوں کو بھاری بھرکم بلوں تلے دبایا جارہاہے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ ہائےکورٹ میں ہمارا کیس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ اکثریت میں بل بھرتے ہیں لیکن انکو لوڈ شیڈنگ کی اذیت دی جاتی ہے۔ بجلی چوری کرنے والے تھوڑے ہیں انکے جرم کئ سزا پورے شہر سے کیوں لی جاری ہے۔ شہر کراچی کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ کراچی والوں پینے کا پانی بجلی گیس میسر نہیں۔ نااہل واٹر کارپوریشن اور مئیر کراچی واٹر لائن کی لیکیج تک بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ کراچی میں بڑے ترقیاتی منصوبے کھٹائی کا شکار ہیں۔ ریڈ لائن 35مہینے اورنج لائن چھ سال گرین لائن چھ سال سے نامکمل ہے۔ کے ایم سی میں کل اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حق کےلئے احتجاج کیا۔ شہر کی چھیالیس یونین کمیٹی کو اے ڈی پی فنڈز دیئے گئے جو پیپلز پارٹی کی ہیں۔ 246یونین کمیٹیوں کو مساوی اے ڈی پی اسکیمیں جاری کی جائیں۔ قبضہ مئیر کراچی کاتعصب کراچی کے عوام کاحق چھیننے کے مترادف ہے۔

Comments
Loading...