شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ سعید غنی
گڑھی خدا بخش میں برسی کی تقریبات اور منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کے لئے کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جیالے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ سعید غنی
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ سعید غنی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ گڑھی خدا بخش میں برسی کی تقریبات اور منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کے لئے کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جیالے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں بسیں، کوچز اور کاروں میں کارکنان کی روانگی کا سلسلہ 25 دسمبر سے ہی شروع ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کراچی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، نجمی عالم، امان اللہ مسعود، مرزا مقبول، آصف خان، شکیل چوہدری، منتخب ارکان قومی و صوبائی اور سینیٹرز، مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، تمام ٹائونز و یوسیز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، 2023 اور 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس کے آغاز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے ساتھ ساتھ تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید کی برقی اور وہاں منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی، جس میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ برسی میں شرکت کے لئے تمام اضلاع، پی ایس، سٹی ایریا اور وارڈز کی سطح پر عہدیداران کارکنان کے ہمراہ تقریبات میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ تمام ذیلی تنظیموں اور منتخب ارکان بھی کارکنان کے ہمراہ بھرپور طور پر برسی کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی سے بسوں، کوچز اور گاڑیوں کے قافلے 25 دسمبر سے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اور سندھ بھر سے قافلوں کی روانگی 25 دسمبر سے شروع ہوجائے گی۔ جاوید ناگوری نے کہا ہے کراچی ڈویژن کے تحت گڑھی خدا بخش میں شہداء کی مزار سے متصل گرائونڈ میں استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔ اس استقبالیہ کیمپ میں کراچی بھر سے آنے والے قافلے پہنچیں گے اور جلسہ کے وقت تمام ایک ساتھ جلسہ گاہ میں موجود رہیں گے۔