Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہونے والی حلقہ بندیوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کریں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکز بہادرآباد پر اجلاس،مرکزی کمیٹی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے

0

کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہونے والی حلقہ بندیوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کریں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اراکین سید مصطفی کمال،انیس قائمخانی، سید امین الحق، فرقان اطیب دیگر مرکزی ذمہ داران، الیکشن سیل کے اراکین اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جن جن علاقوں میں حکومت کی جانب سے حلقہ بندی کر کے آبادی کے تناسب کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے الیکشن سیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہونے والی حلقہ بندیوں کے اوپر اپنے کام کو مکمل کریں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کریں۔

Comments
Loading...