ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنایا جائے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
کالج کے پرنسپل کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے متعلق شکایات کے بعد کیا گیا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز، سیکٹر 5-ایل کا اچانک دورہ۔
کراچی : اس موقع پر پرنسپل نے صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کالج کے بیرونی حصوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث طلبہ کو مسائل کا سامنا ہے۔ کوڑے کے ڈھیر، سڑک کی خراب حالت اور نکاسی آب کی رکاوٹیں کالج کے ماحول کو متاثر کر رہی ہیں۔ ہم نے متعدد بار متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا۔ لیکن مؤثر بہتری سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے چیئرمین کے دورے کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مسائل کے فوری حل میں مدد ملے گی۔چیئرمین محمد یوسف نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنایا جائے۔ کالج کے اندر اور باہر اس طرح کی گندگی قطعی ناقابل قبول ہے۔ صفائی عملے کو فوری ہدایات دے دی گئی ہیں کہ پورے علاقے کو صاف کیا جائے، جبکہ سڑک اور سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ تعلیمی اداروں کے مسائل کو خصوصی طور پر مانیٹر کرے گی تاکہ صفائی ستھرائی کے امور مستقل بنیادوں پر بہتر رہیں۔ چیئرمین محمد یوسف نے طلبہ سے بھی مختصر گفتگو کی اور کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہر طالب علم کا حق ہے اور اس کے تعلیمی معیار پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔
دورے کے اختتام پر چیئرمین محمد یوسف نے یقین دلایا کہ کالج کے تمام مسائل جلد حل ہوں گے اور غفلت کے مرتکب کسی بھی عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کالج انتظامیہ نے چیئرمین کی دلچسپی اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کی جانب سے تعاون کے بعد صفائی کی صورتحال میں واضح بہتری آنے کی توقع ہے۔