Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا آغاز

جیوے جیوے پاکستان، پاک فوج زندہ بادکے نعروں سے فضا گونج اٹھی

0

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا آغاز

پشاور/مظفرآباد: پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا آغاز کردیا گیا، صوبائی دارالحکومت پشاور سے آغاز کیا گیاہے، یوم فتح اور یوم تشکر کے عنوان سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جیوے جیوے پاکستان، پاک فوج زندہ بادکے نعروں سے فضا گونج اٹھی، ریلی میں شہریوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے، پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت سے لیں گے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے، ریلی کی قیادت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و جنرل سیکرٹری خیر پختونخواہ شوکت خان نے کی۔

ریلی میں چیئرمین ڈاکٹر الف گل، وائس چیئرمین انجم گل، سید اسد علی شاہ بخاری وائس چیئرمین خیبر پختونخواہ، چیئرمین سوشل میڈیا حاجی پیرزادہ، سیکرٹری اطلاعات ولی خان اور سینئر وائس چیئرمین اسماعیل آفریدی، جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کے پی کے جمال عبدالناصر یوسفزئی، راجہ گلفراز خان جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ونگ ہزارہ ڈویژن سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام تقریب میں مرکزی چیئرمین پرویز شاکرجنرل سیکرٹری اکرم گل سینئر وائس چیئرمین ایم ڈی غوری وائس چیئرمین صادق پطرس آزادکشمیر کے چیئرمین رفاقت زمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ریلی میں کشمیری قوم کی طرف سے بھی خصوصی پیغام دیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا ہے، ہماری فوج نے پاکستان میں دشمن کے مکروہ عزائم کو بھی ہمیشہ خاک میں ملایا ہے اور سیلاب، آندھی،طوفان، زلزلے کسی بھی جگہ موقع پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑا گیا ہے۔

پاکستان کی بہادر افواج دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے، دشمن کے عزائم کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی، پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کشمیری قوم کیلئے جو الفاظ کہے ہیں، پوری پاکستانی قوم کو اپنے بہادر آرمی چیف پر فخر ہے، کشمیریوں کو بھی اس پیغام سے ایک حوصلہ ملا ہے جس پر جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Comments
Loading...