Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب

شہر کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

0

کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کراچی کی عوامی کو شاندار سہولت دینے کا اعلان۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، ہم نے یہ پیسہ بھی عوام پر خرچ کرکے انکو سہولت دینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ شہر کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اگرچہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کینٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی، تاہم کے ایم سی کی سائٹس پر مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

Comments
Loading...