چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مشاورتی اجلاس کر رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت حیدرآباد ڈویژن کے 4 اضلاع کا اجلاس
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مشاورتی اجلاس کر رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ
حیدرآباد : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت حیدرآباد ڈویژن کے 4 اضلاع کا اجلاس۔ ترجمان وزیراعلٰی سندھنے کہا کہ 5 اضلاع میں حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن سے منتخب نمائندوں، بلدیاتی نمائندوں، تمام پارٹی عہدیداروں آور کارکنوں سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز لینگے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، صوبائی وزراء، شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، سعید غنی، علی حسن زرداری، مخدوم محبوب، ڈویژنل صدر علی نواز شاہ رضوی اور دیگر شریک تھے۔ تقریب کی کامپیئرنگ سینیٹر دوست علی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مشاورتی اجلاس کر رہے ہیں۔ کارکنوں کی تجویز پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اس وقت حیدرآباد میں 61783 ملین روپے کی 239 اسکیمیں جاری ہیں۔ اس سال کی حیدرآباد کی 239 اسکیمز کی ایلوکیشن 17026.7 ملین روپے ہے۔ مٹیاری میں 15943.9 ملین کی 106 اسکیمیں جاری ہیں۔
وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ اس سال مٹیاری کی 106 اسکیمز کے لیے 4904.254 ملین روپے کی ایلوکیشن ہے۔ ٹنڈو الہیار میں 15852.8 ملین روپے کی 95 اسکیمیں جاری ہیں۔ اس سال ٹنڈو الہیار کی 95 اسکیمز کے لیے 6492.291 ملین روپے ایلوکیشن ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں 15852.8 ملین روپے کی 87 اسکیمیں جاری ہیں۔ اس سال ٹنڈو محمد خان کی 87 اسکیمز کے لیے 3646.356 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہوتے ہیں۔ ترقیاتی اسکیمز کی تیاری ہونے کے بعد ہم سب کا فرض ہے کہ ان کی حفاظت کریں۔ حیدرآباد ڈویژن کی ترقی کے علاوہ تمام مسائل آپ کی حکومت حل کرے گی۔ آج میں اپنے وزراء اور متعلقہ افسران کو ساتھ لایا ہوں تاکہ آپ کی شکایت کا ازالہ ہو۔ وزیراعلی سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ اپنے علاقوں میں کام کریں۔ بلدیاتی نظام کے تحت مقامی سطح پر مسائل بلدیاتی ادارے حل کریں گے۔ اجلاس میں سید ناصر حسین شاہ نے اسکیمز کی تجاویز پیش کرنے کے طریقہ کار پر شرکاء کو آگاہی دی۔