Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے سب ڈویژن میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔

0

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر ڈپٹی کمشنر طاحہ سلیم کی زیر نگرانی مختلف کاروائی جاری ہیں۔ جس میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنا ہو یا پھر کسی غیر قانونی عمارت کو سیل کرنا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقام پر روز استعمال میں آنے والی اشیا کی قیمتوں کی جانچ پڑتال ہو۔

حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے سب ڈویژن میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے مختلف مقام پر گوشت کی دکانوں اور کریانہ اسٹور کا دورہ کیا اور قیمتوں کی جانچ پڑتال بھی کی۔

حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد، نعمت اللہ چاچڑ نے ڈائریکٹر قبرستان (کے ایم سی) کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کرتے ہوئے، سخی حسن قبرستان کے اندر موجود سڑک کے کنارے بنائی گئی وہ ’فرضی قبریں‘ ہٹائیں جو بظاہر راستے پر تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کے تحت بنائی گئی تھیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا گیا ہے۔

Comments
Loading...