Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی منظوری سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے نام تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ کا پاک فوج کے شہید نوجوان کو خراج عقیدت

0

کراچی : وزیر تعلیم سندھ کا پاک فوج کے شہید نوجوان کو خراج عقیدت۔ عمرکوٹ ضلع کے چھور کے قریب واقع سرکاری اسکول کا نام شہید سپاہی سچن کے نام سے منسوب کردیا۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کھیمو مل کا نام شہید سپاہی سچن گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رکھ دیا گیا۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی منظوری سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے نام تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چھور کے قریب واقع گاؤں صوفی دڑو سے تعلق رکھنے والے سپاہی سچن کمار میگواڑ کچھ روز پہلے کوئٹہ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ملک کے امن و سلامتی کے لیے جان کا نظرانہ دینے والا پاک فوج کا ہر سپاہی ہمارا فخر ہے۔

Comments
Loading...