Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہاظم بھنگوار کی نگرانی میں شادمان ٹاون 14اے نالے کی صفائی مہم شروع کردی گئی

علاقہ مکین کا ہاظم بھنگوار کا نالے کی صفائی کرانے پر شکریہ۔

0

ہاظم بھنگوار کی نگرانی میں شادمان ٹاون 14اے نالے کی صفائی مہم شروع کردی گئی

کراچی : شہر میں جیسے پیشن گوئی کی گئی تھی اس حوالے سے مختلف اوقات میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہاظم بھنگوار نے ہفتہ کی صبح سخی حسن پر موجود نالے کی صفائی کا کام شروع کردیا تھا۔ جہاں سے بہت زیادہ کچرا نکال کر نالے کو صاف کردیا گیا۔

شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں موجود برساتی نالہ جو عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ ایک دفعہ پھر پہلی بارش کے بعد کافی بھر گیا اور اس کا پانی سڑک پر آنے لگا تھا۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل اسسٹنٹ کمشنر جناب ہاظم بھگوار صاحب اپنی پوری ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔

انہوں نے فوری طور پر نالے کی صفائی کا عمل شروع کیا۔ نالے کی صفائی کے دوران انہوں نے خود ایکسیویٹر پر بیٹھ کر اس عمل کو دیکھا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے ایکسیویٹر کے آپریٹر کو بتایا کہ اس جگہ کچرا موجود ہے اس کو بھی صاف کیا جائے۔

اس موقع پر علاقہ مکین بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جناب ہاظم بھگوار صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ نالے سے نکالے جانے والے کچرے کو وہاں سے اٹھوانے کی درخوست بھی کی۔ جس پر انہوں نے فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح ہی اس کچرے کو وہاں سے اٹھوا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے علاقہ کے لوگوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔جس پر علاقہ مکین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...