Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جن خواتین کے معاملات حل نہیں ہو رہے ،ہم ان پر کام کر رہے ہیں ۔ شاہینہ شیر علی

صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی کا دارالامان سکھر میں پناہ لینے والی خواتین کو قانونی مدد نہ ملنے پر ایکشن

0

جن خواتین کے معاملات حل نہیں ہو رہے ،ہم ان پر کام کر رہے ہیں ۔ شاہینہ شیر علی

سندھ : صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی کا دارالامان سکھر میں پناہ لینے والی خواتین کو قانونی مدد نہ ملنے پر ایکشن۔ دارالامان میں پناہ لینے والی خواتین فوری لیگل سپورٹ فراہم کی جائے، دارالامان سکھر انتظامیہ کو ہدایت۔ ان خواتین کا کوئی سہارا نہیں ، ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ان کو قانونی مدد فراہم کریں ، شاہینہ شیر علی کا دارالامان سکھر کے دورے پر انتظامیہ کو ہدایت۔ ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے دارالامان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر دارالامان سکھر شمع پروین نے انہیں بریفنگ دی۔ شاہینہ شیر علی نے دارالامان سکھر میں پناہ لینے والی خواتین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل سے متعلق معلومات لی۔

صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے کہا کہ سندھ حکومت قانونی سپورٹ سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی تاکہ آپ کے کیسز جلد از جلد حل ہوں۔ دارالامان سکھر کے دورے کا مقصد یہاں پناہ لینے والی ہماری خواتین سے ون بائی ون ملاقات کر کے ان کی تکالیف سننا تھا۔ کچھ خواتین کی اپنے خاندانوں سے صلح ہوگئی ہے وہ کل سے اپنے گھر جانا شروع ہو جائیں گی۔ کچھ خواتین کے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں اور بعض خواتین کے مقدمات قانونی مدد نہ ملنے کے باعث رکے ہوئے ہیں ، اس پر ایکشن لیا ہے۔ دارالامان انتظامیہ کو سخت ہدایات دی ہیں ، جلد ان خواتین کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی اور ان کے مقدمات چلنا شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالامان سکھر کے تمام مسائل حل کریں گے اور دارالامان کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ جن خواتین کے معاملات حل نہیں ہو رہے ،ہم ان پر کام کر رہے ہیں۔

Comments
Loading...