Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے جمال احمد کی کے-الیکٹرک کے جی ایم تقی رضا صاحب سے ملاقات

اس موقع پر شادمان ٹاون کی متعدد فلیٹ یونین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

0

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی مختلف یوسیوں سے کے-الیکٹرک کے حوالے سے عوامی شکایات اور ذاتی کے پیشِ نظر، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد، ٹاؤن بلدیاتی رکن عدنان جمال، کے ہمراہ کے-الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئے اور جی ایم تقی رضا صاحب سے ملاقات کی۔

حق پرست ایم پی اے جمال احمد نے عوامی شکایات کے مدنظر تقی رضا صاحب کو شادمان میں ماریہ اپارٹمنٹ، کے ڈی اے فلیٹ، بلو برڈ اور متعدد پروجیکٹس پر اضافی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے زور دیا۔ اس موقع پر شادمان ٹاون کی متعدد فلیٹ یونین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ملاقات میں گلشن وسیم اور بھٹو کالونی کی پانچ دن سے بند پی ایم ٹی پر بھی بات کی گئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی کہ موسم سرما میں اضافی لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے۔ جس پر کے-الیکٹرک انتظامیہ نے مندرجہ بالا آبادیوں کے فیڈرز کی بلنگ اور کرنٹ پوزیشن کے مطابق جلد اضافی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Comments
Loading...