شادمان ٹاون میں پانی کی لائین کو بلاک کردیا گیا، عوام پہلے ہی پریشان تھی، دو دن کا پانی بند ۔ ۔ ۔
علاقہ مکین کو شک ہوا تو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ کھدائی کرائی۔
شادمان ٹاون میں پانی کی لائین کو بلاک کردیا گیا، عوام پہلے ہی پریشان تھی، دو دن کا پانی بند ۔ ۔ ۔
کراچی : شہر بھر میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد کا علاقہ پانی کی قلت کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے رہنے والے لوگ دو دفعہ کا پانی نا لےسکے۔ جب ان کو شک ہوا تو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کھدائی کرائی۔
کھدائی کے دوران جو لائین میں سے نکلا وہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اب علاقہ مکین اس کا ذمہ دار علاقہ کے ایک بندے کو ٹہرارہے ہیں، جبکہ اس بندے کا کہنا ہے کہ یہ کام میں نے نہیں کیا ہے۔ علاقہ مکین میں اس کام کو لے کر کافی غصہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پانی کا پریشر کافی کم ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اب ایسے کام سے دو دن جو پانی نہیں آیا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے۔
انہوں نے یوسی چئیرمین جناب فرحان سہیل سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معملے کی تحقیقات کریں اور سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ تاکہ آئندہ کوئی بھی علاقہ میں ایسا کام نا کرے۔