Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اگر انسان کے اندر تقوی اور خوف خدا ہو تو کم وسائل کے باوجود بھی کام کرتے ہیں۔ منعم ظفر خان

جماعت اسلامی کی منتخب ٹیم امانت داری و دیانت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ منعم ظفر خان

0

اگر انسان کے اندر تقوی اور خوف خدا ہو تو کم وسائل کے باوجود بھی کام کرتے ہیں۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےمیونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت ٹاؤن چئیرمین گلبرگ نصرت اللہ وائس ٹاؤن چیئرمین محمد الیاس کے ہمراہ یوسی 5 عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں ٹاؤن کراچی کے پہلےماڈل محلے کا افتتاح کردیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کراچی کے پہلے ماڈل محلے کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ اور ان کی پوری ٹیم کو پہلے ماڈل محلے کی بنیاد رکھنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ماڈل محلہ ہے جو اہل محلہ کے تعاون سے سجایا گیا ہے۔ ماڈل محلے کی دیواروں اور پولز پر رنگ کیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی ٹیم نے ٹیم ورک کے ساتھ مختصر وقت میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں وہ کام کر دکھائے جو بظاہر ناممکن نظر آتے تھے۔ ہم ماہ مبارک میں موجود ہیں اور رمامضان کا مہینہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور تقوی اختیار کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقوی ہی ہے جو انسانوں کو امانت و دیانت کے ساتھ کام کرنے پر ابھارتا ہے۔ اگر انسان کے اندر تقوی اور خوف خدا ہو تو کم وسائل کے باوجود بھی کام کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے قابض ہے لیکن انہوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کراچی کے شہری ٹیکس دیتے ہیں تو صوبے کا نظام چلتا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو روزگار سے محروم کیا گیا ہے۔ کراچی کے شہری سستی اور معیاری تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔ جماعت اسلامی کی منتخب ٹیم امانت داری و دیانت کے ساتھ کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاتا۔ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے اور اپنا حق بھی حاصل کریں گے۔ جماعت اسلامی اپنے پیغام کو آگے بڑھارہی ہے اور ظلم کے نظام کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔ شہر کو روشن اور وطن عزیز کو حقیقی مقاصد سے جوڑنے کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج، یوسی 5 کے چیئرمین عارف منیر ، وائس چیئرمین عرفان شاہ ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ودیگر بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...