خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارنا سکون و طمانیت کا باعث بنتا ہے۔ شمعونہ صدف
خصوصی بچوں کو توجہ، مہارت، اور تربیت سے معاشرے کا کار آمد جزو بنایا جاسکتا ہے۔شمعونہ صدف
خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارنا سکون و طمانیت کا باعث بنتا ہے۔ شمعونہ صدف
کراچی : کو ٹرانزیشن آفیسربلدیہ وسطی شمعونہ صدف نے جشن آزادی مون لائٹ فاونڈیشن کے اسپیشل بچوں کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مون لائٹ فاونڈیشن کے سرپرست اعلی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالوسیم خان، مون لائٹ فاونڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
شمعونہ صدف نے بچوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی کاکیک کاٹا۔ اس موقع پر شمعونہ صدف نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے طویل جدوجہدکے بعد حاصل کی اس کی بقا کے لئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ہمیں آزادی کی بقا کیلئے کام کرناہے اور اس کے لئے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
ہمیں اپنی توانائی ا ور قابلیت کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری اور فلاح بہبود کے لئے کام کرنا ہے۔ ہمیں اچھے اور مہذب معاشرے کی تشکیل کرنی ہو گی۔ کیونکہ مہذب معاشرہ کے زریعے ہی ہم ترقی کر تے ہوئے مضبوط پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
مون لائٹ فاونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کو ٹرانزیشن آفیسر شمعونہ صدف نے کہا کہ فاونڈیشن کی جانب سے خصوصی بچوں کی فلاح بہبود کے لئے کئے جانے والے کام قابل تحسین ہیں۔ مون لائٹ فاونڈیشن کی محترمہ مشیدہ،خصوصی بچوں کی تربیت کرکے انکو معاشرے کا کارآمد حصہ بنا رہی ہیں۔
مون لائٹ فاونڈیشن نے ان بچوں کو امید،ہمت، اورحوصلہ دے کر ان کی قوت ارادی کو مضبوط کیا۔ان بچوں کو یہ احساس دلایا کہ آپ اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ آپ مضبوط پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار کر سکتے ہیں۔