شاہراہ نورجہاں پولیس ایس ایچ او کی اپنی ٹیم کے ہمراہ شادمان محلہ کمیٹی سے ملاقات
شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او عمران آفریدی صاحب کی شادمان پارک میں محلہ کمیٹی سے اہم ملاقات
شاہراہ نورجہاں پولیس ایس ایچ او کی اپنی ٹیم کے ہمراہ شادمان محلہ کمیٹی سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون میں پچھلے کچھ ہفتوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس حوالے سے شادمان ٹاون میں موجود محلہ کمیٹی کے لوگوں نے شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن، ایس ایچ او عمران آفریدی صاحب سے رابطہ کیا۔
شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن، ایس ایچ او نے اس حوالے سے شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کے ساتھ ایک ملاقات رکھی۔ جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے۔ محلہ کمیٹی کے عمیر عمثانی اور احمر صاحب کے ساتھ ساتھ علاقہ کے لوگوں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی۔
شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن، ایس ایچ او صاحب کو علاقہ میں پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن، ایس ایچ او صاحب نے ان کو پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر محلہ کمیٹی اور علاقہ کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔