Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔چیئرمین محمد یوسف

چیئرمین محمد یوسف نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین میں لیوانکیشمنٹ کی مد میں 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے چیک تقسیم کئے۔

0

منتخب نمائندے و افسران ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر اقدامات کررہے ہیں۔ ملازمین

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔چیئرمین محمد یوسف نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین میں لیوانکیشمنٹ کی مد میں 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے چیک تقسیم کئے۔چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ہم نے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات (لیو انکیشمنٹ) کی مد میں تقریباً 80 لاکھ روپے کے چیک ادا کئے جبکہ اس ماہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی تعداد 10 کے قریب ہے آج ہم نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے واجبات (لیو انکشمنٹ) کی مد میں بتیس لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو ستاسی روپے کے چیک دیئے ہیں الحمد اللہ اب ہم پرانے واجبات ادا کرنے کے بعد اس پوزیشن پر آگئے ہیں کہ جس ماہ ملازم ریٹارڈ ہوگا ہم اُسی ماہ اسکے واجبات انشاء اللہ ٹاؤن کی سطح پر ادا کریں گے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہم میو نسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ کے مشکور ہیں کہ جن کا تعاون ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں حاصل رہتا ہے ہماری کوشش ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بھی بہتر سے بہتر بنائیں،ہمارے پاس نئے اور پرانے ریٹائرڈ ملازمین کی فائلیں آرہی ہیں اور ہم سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے ادائیگیوں کو ممکن بنا رہے ہیں۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں صفر ہوچکی ہیں جس کے لئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف،ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیراور ان کی ٹیم کی کاوشیں شامل ہیں اسی طرح آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بھی فوری عمل میں لایا جائے گا تاکہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد ملازمین کو مالی لحاظ سے کوئی دقت پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کوواجبات کی مد میں اب تک کروڑوں روپے ادا کئے جا چکے ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اب صفر پر آگئے ہیں۔

Comments
Loading...