Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لئےچیئرمین بلاول کے وعدے پیپلز پارٹی پورا کررہی ہے۔ شمیم ممتاز

اس موقع پر مور خان گائنچو، نجف خان مزاری، نظام الدین جدون، یوتھ کونسلر ضیاء الدین جدون اور عبدالوہاب بھی موجود تھے۔۔

0

عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لئےچیئرمین بلاول کے وعدے پیپلز پارٹی پورا کررہی ہے۔ شمیم ممتاز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب، اور ادی فریال تالپور کی خصوصی ہدایات پر سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ داران کی مسلسل کوششوں سے الحمدﷲ لیاری آفس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا باقاعدہ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمیم ممتاز اور منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین نواز علی بروہی نے کیمپ آفس کا افتتاح کردیا۔

عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے چیئرمین بلاول کے وعدے پیپلز پارٹی پورا کررہی ہے۔ اس موقع پر مور خان گائنچو، نجف خان مزاری، نظام الدین جدون، یوتھ کونسلر ضیاء الدین جدون اور عبدالوہاب بھی موجود تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کراچی شہر میں مختلف مقام پر سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں عوامی شکایت کو سننے کے لئے دفاتر بھی کھول دئیے گئے ہیں۔ جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائیندے عوامی مسائل کو سسنے کے بعد ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

Comments
Loading...