Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاون کو مثالی ٹاؤن بنانے کے لئے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ محمد یوسف

ٹاؤن میونسپل کمشنر نیو کراچی صائم عمران کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کونسل کی مذمتی قرار داد کی کثرت رائے سے منظوری۔

0

نیو کراچی ٹاون کو مثالی ٹاؤن بنانے کے لئے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ محمد یوسف

کراچی : ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کی منتخب کونسل کا پانچواں با ضابطہ اجلاس کا انعقاد مورخہ 14 مارچ 2024 کو منعقد ہوا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے کونسل اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،اراکین ٹاؤن کونسل،محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں میو نسپل کمشنر نیو کراچی کی مختلف معاملات میں عدم توجہ،خصوصاً مالیاتی اور ٹیکس ریکوری کے معاملات میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کی ناقص سپر ویژن پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔کونسل کو بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر کی عدم دلچسپی کے باعث ریکوری کے محکمہ فرائض سے غفلت کے مرتکب ہورہا ہے جو کارپوریشن کے لئے مالی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔

کونسل اجلاس میں مزید بتایا کہ حال ہی میں میسرز ملٹی نیٹ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ٹاؤن کی حدود میں فائبرکیبل بچھانے کے لئے اجازت نامے کے اجراء کے لئے درخواست دی تھی جس پر متعلقہ محکمے نے تفصیلی سروے کے بعد روڈ کٹنگ کی پیمائش اور قانونی چارجز مبلغ (ایک کروڑ ستتر لاکھ چار ہزار ایک سو اٹھائیس روپے) کی منظوری بذریعہ ٹاؤن میونسپل کمشنر نیو کراچی،چیئرمین ٹی ایم سی نیو کراچی سے حاصل کی تھی لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ اس کونسل کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر نیو کراچی صائم عمران نے مجوزہ منظوری پر عمل درآمد کرانے کے بجائے برائے راست اس کمپنی کو پانچ پانچ لاکھ کے تین چالان جاری کرکے منظوری دے دی. جس سے کارپوریشن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ٹی ایم سی نیو کراچی ٹاؤن کے منتخب نمائندے بھی اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

نیو کراچی ٹاؤن کے معززین اراکین کونسل نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک افسر عوام کی نمائندوں کو اپنی مذموم مقاصد کے لئے کس طرح ادارے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ٹاؤن کے مختلف امور میں سر فہرست ٹیکس ریکوری،انتظامی معمالات اور گھوسٹ ملازمین کارپوریشن پر بھاری مالی بوجھ کا سبب بن رہے ہیں لیکن ٹاؤن میونسپل کمشنر صائم عمران اپنے غیرقانونی احکامات کے زریعے نیو کراچی ٹاؤن کو تباہی کے دہانے پر لارہے ہیں۔

نیو کراچی ٹاؤن کی کونسل نے کثرت رائے سے منظور شدہ قرارداد کے زریعے ٹاؤن میونسپل کمشنر صائم عمران کی اس پالیسی کی مذمت کی اور انتظامی امور میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے احکامات کو نظر انداز کرنا اور کرپشن کی حوصلہ افزائی جیسے تشویش ناک معاملات کی شدید مذہمت کی اور حکومت سندھ سے کونسل نے درخواست کی کہ موجودہ ٹاؤن میونسپل کمشنر نیو کراچی صائم عمران کے مزکوراہ رویے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر نیو کراچی ٹاؤن سے فارغ کیا جائے اور نیا ٹاؤن میونسپل کمشنر نیو کراچی تعینات کیا جائے یاد رہے کہ میونسپل کمشنر صائم عمران چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے احکامات کو نظر انداز کرتے رہے ہیں اور ان کے آڈرز کو کینسل کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹاؤن کے ملازمین اور افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جسکی وجہ سے انتظامی معاملات منجمد ہوکر رہ گئے ہیں۔

Comments
Loading...