Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ صاف شفاف اور نکھری ہوئی منظرعام پرآئی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اپنی ساری توانائی اور توجہ مردم شماری پر مرکوز رکھیں کیوں کہ قوم کے بقاء و سلامتی درست مردم شماری میں ہی مضمر ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ صاف شفاف اور نکھری ہوئی منظرعام پرآئی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : تحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت گذشتہ شب پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال ،ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ،اراکین رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات کے انچارجزوجوائنٹ انچارجز اور ٹاؤن کے انچارجز نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آ پ لوگوں نے ماہ رمضان میں جس طرح روزے کی حالت میں تنظیمی خدمات سر انجام دی ہیں وہ خراج تحسین کے لائق ہے، اسی طرح آپ لوگ عید کے بعد بھی تنظیمی کاموں کو تیز کرنے میں اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ صاف شفاف اور نکھری ہوئی منظرعام پرآئی ہے، اس بات کا ثبوت پورے پاکستان میں ایم کیو ایم کا نظریہ و فکر و فلسفہ تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے اور مختلف لسانی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان، اکابرین اور سیاسی شخصیات ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہورہی ہیں۔ چند عناصر ایم کیو ایم کو مضبوط ہوتا رکھ کر خوش نہیں ہیں اسی لئے ہماری صفوں میں جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے نفاق پیدا کرنے اور نفرتیں پھیلانے پر مامور ہیں ہمیں اپنے اتحاد سے ایسے عناصر کو کامیاب ہونے سے روکنا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی اور مل جل کر سازش کو ناکام بنائیں گے وہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب ہم آپس کی ناراضگیوں کو بالائے طاق رکھ کر صرف تنظیم اور عوام کے بہترمفاد کے لئے سوچیں، وقت بہت کم ہے اور کام زیادہ ہے اپنی ساری توانائی اور توجہ مردم شماری پر مرکوز رکھیں کیوں کہ قوم کے بقاء و سلامتی درست مردم شماری میں ہی مضمر ہے، اگر ہم اپنے آپ کو صحیح نہیں گنوا سکیں توہمیں جاگیر داروں اور وڈیروں کی تسلط سے کوئی نہیں چھڑاسکتااور یہ جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ نظام ہم پر ہمیشہ مسلط رہے گا۔

Comments
Loading...