ہمارے شہر اور ملک کی ترقی کا انحسار مردم شماری پر ہے۔ سید مصطفی کمال
اگر مردم شماری صاف اور شفاف نہیں ہوئے تو یہ کراچی کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی اور کھلی سازش ہوگی۔ سید مصطفی کمال
ہمارے شہر اور ملک کی ترقی کا انحسار مردم شماری پر ہے۔ سید مصطفی کمال
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت گذشتہ شب پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال ،ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ،اراکین رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات کے انچارجزوجوائنٹ انچارجز اور ٹاؤن کے انچارجز نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر اور ملک کی ترقی کا انحسار مردم شماری پر ہے، اگر مردم شماری صاف اورشفاف نہیں ہوئی تو یہ کراچی کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی اور کھلی سازش ہوگی۔ اس سازش کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔
آپ لوگ گلی گلی محلہ محلہ جاکر عوام کو آگاہی دیں، اگر ہم نے اپنےآپ کوصحیح گنوالیا تو اس سے ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا اس سےہی قوم کے مقدر کا فیصلہ ہوگا