ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایک عظیم جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ انیس احمد قائم خانی
ایم کیوایم پاکستان صرف ایک ہے جو پاکستان کے جاگیرداروں سرمایہ داروں کے ایوانوں میں مظلوموں کی واحد نمائندگی ہے۔ انیس احمد قائم خانی
ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایک عظیم جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ انیس احمد قائم خانی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت گذشتہ شب پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال ،ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ،اراکین رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات کے انچارجزوجوائنٹ انچارجز اور ٹاؤن کے انچارجز نے شرکت کی۔
ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان صرف ایک ہے جو پاکستان کے جاگیرداروں سرمایہ داروں کے ایوانوں میں مظلوموں کی واحد نمائندگی ہے، آپ لوگ کسی بھی ابہام کا شکار نہ ہوں بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو جو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیاتھا. اب وہ اللہ کے فضل و کرم سے سب ایک ہو گئے ہیں اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایک عظیم جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کےفوری بعدتنظیمِ نو کی جائے گی تاکہ تحریکی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر کیا جائے۔