اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔
اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر صاحب اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تھے۔
اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔
کراچی: اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر صاحب اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تھے۔
تقریب میں ڈی جی پاکستان بیت المال سندھ اظفر مہیسر صاحب، ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مرتضیٰ بھٹو صاحب، اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمیم ممتاز صاحبہ، سابق جج اسلم شیخ، ممتاز ماہر تعلیم آصف بیگ ارمغان ویلفیر کے چیرمین یاسر صاحب, شہزاد صاحب بسمل آرٹ کونسل کے سربراہ، پیرامیڈیکل کے امیر دیناری صاحب , گولڈ میڈلسٹ اورنگ زیب سلطان ممتاز قانون دان غضنفر صاحب ، خلق خدا ویلفیئر کی سمیرا جاوید، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سابق صدر سہیل عابدی، سابق جج اسلم شیخ صاحب، صدر اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن نجف خان مزاری، جنرل سیکرٹری آسیہ کلیم ، محمد وقار، عبدالوہاب، نظام الدین جدون اور این جی اوز سیکٹر، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔
اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جسکے بعد معززین نے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میر طارق ٹالپر صاحب نے اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ چیئرپرسن محترمہ شمیم ممتاز نے صوبائی وزیر طارق ٹالپر صاحب کو پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کیں
صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر نے چیئرپرسن شمیم ممتاز کی کارکردگی کو سراہا۔ اور سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے اختتام میں صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر صاحب نے اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا کیک کاٹا۔ صدر اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن نجف خان مزاری نے تمام آنیوالے معززین کا شکریہ ادا کیا