Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایم پی اے جمال احمد کی کے-الیکٹرک کے افسران سے اہم ملاقات

0

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایم پی اے جمال احمد کی کے-الیکٹرک کے افسران سے اہم ملاقات

کراچی : سیکٹر انچارج شہزور ابراہیم، بلدیاتی انچارج فیضان اقبال، کی ہدایت پر ایم پی اے، پی ایس 130 جمال احمد، بلدیاتی رکن عدنان جمال نے کے-الیکٹرک آفس میں کلسٹر ہیڈ منظور لودی صاحب، جی ایم تقی رضا صاحب، ڈی جی ایم دانش قاضی صاحب سے اقبال پلازہ نارتھ کراچی، ماریہ، ارم، بلو برڈ فیڈر، 16 اے ، گلشن وسیم، عرفات ٹاؤن، بطحا ٹاؤن میں ہونے والی طویل لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ پر ایک اہم میٹنگ کی۔

جس پر ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ کے-الیکٹرک کے افسران نے بھی ادارے کے تحفظات ایم پی اے کے اگے رکھے۔ ایم پی اے جمال احمد نے اسٹارز کنزیومر کی پریشانی ختم کرنے کے لیے فیڈر پہ لوڈ شیڈنگ کے بجائے پی ایم ٹی کو بند کرنے کی تجویز دی۔ ایم پی اے جمال احمد نے کے-الیکٹرک کے افسران کو مشترکہ وزٹ کی گزارش کی۔ جس پر کے-الیکٹرک کے افسران نے اگلے ہفتے ان جگہوں پر وزٹ کا وعدہ کیا۔

Comments
Loading...