روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی منعقد
روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی منعقد
روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی منعقد
تفصیلات کے مطابق روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون ون کی جانب سے تربیتی ورکشاپ بسلسلہ عید ملن پارٹی عربیہ غفاریہ یونیورسٹی درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو میں ہوئی جس میں امن و محبت کے سفیر فخر انسانیت حضرت خواجہ سجن سائیں کے صاحبزادے ڈاکٹر نعمان ثابت طاہری نے خصوصی شرکت کی جبکہ تعلیم، صحت اور تجارت سمیت مختلف موضوعات پر لیکچرز دیے گئے، پروگرام میں روحانی طلبہ جماعت سندھ زون 1 کے صدر عزت مآب حق نواز میمن طاہری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر نعمان ثابت طاہر نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کہ طرف بھی توجہ دیں، نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا کاروبار کریں۔ معروف ٹرینر فری لانسر جناب امتیاز علی رند صاحب نے کہا کہ نوجوان اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کو سمجھ کر اپنی شخصیت کو بہتر انداز میں تعمیر کر سکتے ہیں، اور ایم بی ٹی آئی ٹول ذاتی معیار کا تعین کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اور کہا کے اس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے: جیمنئی، کو پائیلٹ اور بینگ کا استعمال کر کے مختصر وقت میں اپنی تعلیمی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
روحانی طلباء جماعت ضلع خیرپور میرس زون 2 کے صدر حافظ ذیشان احمد نے کہا کہ روحانی طلبہ جماعت پہلے سے بہتر کام کر رہی ہے اور کہا کے نوجوان کے اندر دینیداری کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم حاصل کرنے کے لیے مختلف اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے انتخاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اس پروگرام میں روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی صدر محترم جناب شکیل احمد راہوجو، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد عثمان آرائیں، مرکزی فنانس سیکریٹری فہیم اختر شیخ، جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم طاھری، جمیعت علماءِ طاھریہ کے مرکزی صدر مفتی عزیز الرحمن گجر طاھری، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مفتی غلام مجتبیٰ طاھری سمیت مختلف خلفاء کرام اور روحانی طلبہ جماعت کے ممبران نے شرکت کی اور آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی