جماعت اسلامی نے نوجوانوں کی آواز بن کر طے کیا کہ ہم نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے تحت اسپورٹیفائی اسپورٹس لیگ کی اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب
جماعت اسلامی نے نوجوانوں کی آواز بن کر طے کیا کہ ہم نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے تحت اسپورٹیفائی اسپورٹس لیگ کی اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب۔ جماعت اسلامی ضلع وسطی اور ٹاؤن ناظم آباد اور ٹاؤن نارتھ ناظم آباد مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے اسپورٹس کی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں شہریوں کے لیے کھیلوں کی مثبت سرگرمی کا انعقاد خوش آئند ہے۔ کراچی ایسا شہر ہے جس نے کھیلوں میں اپنی نمایندگی کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ شہریوں نے ایسے حالات بھی دیکھے کہ جب پارکس اور گراؤنڈ چائنا کٹنگ کی نذر ہوگئے۔ کھیلوں کے میدان پر قبضہ کرنے کی وجہ سے عوام گراؤنڈ سے محروم ہوگئے۔ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کی آواز بن کر طے کیا کہ ہم نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان اور پارکوں کو بحال کیا۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔ ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں قائم کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ کرلیا گیا تھا۔ ٹاؤن ناظم آباد اور ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے چییرمینز عوام کے تعاون سے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے اور عوام کے لیے کوئی کمرشل ایکٹیویٹی نہیں کریں گے ڈیڑھ سال کے عرصے میں 125 پارکوں کو عوام کے لیے بحال کروایا ہے۔ پارکوں کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کررہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو بھی بحال کررہے ہیں۔ محدود وسائل اور مختصر وقت میں 44 ہزار سے لائٹس لگائیں ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں اور پارکوں کو چائنا کٹنگ کرنے والے کون تھے؟
انہوں نے کہا کہ کراچی کے طالب علم نے میٹرک اور انٹر میں فرسٹ نمبر پر آئے ہیں وہ فیل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ک
لاڑکانہ میں 77فیصد طالب علموں کو پاس کیا گیا ہے۔ جس طرح پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں کی چائنا کٹنگ کی گئی اسی طرح طرح تعلیم کی بھی چائنا کٹنگ کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 2 سال میں 48 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی فری تعلیم دی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی اور 75 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔ کھیلوں کا مسئلہ ہو یا تعلیم کا جماعت اسلامی نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر رکھیں گے۔