Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

صابر حسین قائم خانی کا حیسکو سی ای او کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال حیسکو سی ای او کا تقرر نا کرنے پر شدید ردعمل

0

صابر حسین قائم خانی کا حیسکو سی ای او کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال حیسکو سی ای او کا تقرر نا کرنے پر شدید ردعمل

حیدرآباد : ایم کیو ایم حیدرآباد کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی کا حیسکو سی ای او کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال حیسکو سی ای او کا تقرر نا کرنے پر شدید ردعمل۔ انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ حیسکو میں نئے سی ای او کا تقرر حیسکو کے ریٹائرڈ افسران میں کرنے سے باز رہے۔ حیدرآباد کی عوام آج بل ادا کرنے کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ، بجلی کے بحران کے باعث معاشی تباہ حالی کا شکار ہے اس میں سابقہ سی ای او، سابقہ افسران ملوث ہیں۔ وزیر پاور و انرجی،سیکرٹری پاور و انرجی، چئیرمن بورڈ آف ڈائریکٹرز حیسکو کی تباہی کے ذمہ دار سابقہ افسران میں سے تقرری سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں عوامی مطالبہ ہے کہ حیسکو کو جن افسران نے تباہ کیا انہیں اب اس ادارے سے دور رکھا جائے ورنہ ہم سمجھیں گے اس نااہلی اور کرپشن میں سب ملے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان حیسکو کی تباہی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں اور مزید تباہی سے بچانے کے لئے نئے سی ای او کسی ایماندار اہل فرد کو لگائیں۔ حیسکو نے گزشتہ پندرہ سالوں سے کئی گنا ڈیمانڈ بڑھنے کے باوجود کوئی نیا گرڈ اسٹیشن تعمیر نہیں کیا، وفاق سے ملنے والے فنڈز سے کوئی کام نہیں ہوا کرپشن نااہلی کے باعث حیسکو کے کرتا دھرتاؤں نے ادارے کو تباہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ، وزیر پاور و انرجی، سیکرٹری پاور و انرجی سے ایم کیو ایم حیدرآباد کا یہ مطالبہ ہے حیسکو میں نئے سی ای او کی تقرری حیسکو کی تباہی کا باعث بننے والے ریٹائرڈ افسران میں سے نا کیا جائے۔

Comments
Loading...