شاہراہِ نور جہاں پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے بعد 1 ملزم کو گرفتار کرلیا
مزاحمت کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت سراج عرف بونا ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے بعد 1 ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی : شاہراہِ نور جہاں پولیس نے مزاحمت اور پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے بعد 1 ملزم کو بلاضرب گرفتار کر لیا جبکہ 3 ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ پولیس مقابلہ کوئٹہ شاندار ہوٹل بلاک آر نارتھ ناظم آباد کے پاس ہوا۔ مزاحمت کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت سراج عرف بونا ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور موبائل فون برآمد ہوا۔
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے پولیس مقابلے کا مقدمہ الزام نمبر 167/2024 جرم دفعہ 353/324/34 ت پ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کے فراری ساتھی بلال، جبار اور شاہجہاں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی انٹیروگیشن میں معلوم ہوا کہ ملزم اور اسکے تینوں ساتھی اسٹریٹ کرائم کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جبکہ ملزم سراج عرف بونا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی کے 3 مقدمات میں مفرور ہے۔
ملزم نے 22 فروری 2023 کو گبول ٹاؤن تھانے کی حدود میں انصاری الیکٹرونکس پر ڈکیتی کی واردات کی تھی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ واردات کا مقدمہ گبول ٹاؤن تھانے میں 47/2023 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے جس میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ مورخہ 8 مارچ 2023 کو ملزم سراج بونا تھانہ شاہراہ نور جہاں کی حدود میں ایک پولیس مقابلے میں بھی مفرور ہے جس میں ملزم کا ساتھی قادر خان ولد سعید گل زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جبکہ ملزم سراج اور اسکا ساتھی جبار پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔
پولیس مقابلے کا مقدمہ 133/2024 جرم دفعہ 353/324/427/4 ت پ 7 اے ٹی اے شاہراہِ نور جہاں تھانے میں درج ہے۔ شاہراہِ نور جہاں کے ایک مقدمہ الزام نمبر 392/2023 میں ملزم کے 3 ساتھی سلمان، موسیٰ اور لیاقت گرفتار ہوئے تھے۔ جبکہ ملزم سراج عرف بونا اور اسکا ساتھی فراز فرار ہوگئے تھے۔