وائس چئیرمین ریحان احمد کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد یوسی 10 کے مختلف علاقوں کی صفائی کا کام جاری
لیبر کونسلر ایوب خان کی زیرنگرانی وارڈ 2 فتح خان بلڈنگ کے اطراف صفائی جاری ہے
وائس چئیرمین ریحان احمد کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد یوسی 10 کے مختلف علاقوں کی صفائی کا کام جاری
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 10 کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے وائس چئیرمین جناب ریحان احمد کی ہدایت پر بھٹو کالونی، ٹی بلاک، فتح خان بلڈنگ اور نیو اسٹینڈرڈ ہائی اسکول کے سامنے صفائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
جنرل کونسلر وارڈ 3 عبداللہ بابر اور لیبر کونسلر ایوب خان کی زیرنگرانی بلاک ٹی نارتھ ناظم آباد میں سڑکوں سے ملبہ اُٹھایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وارڈ 3 بلاک ٹی میں سڑک پر جمع ہونے والی مٹی کو صاف کروایا گیا جہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو دشواری کاسامنا تھا۔
لیبر کونسلر یوسی 10 ایوب خان وارڈ 3 میں موجود مختلف گلیوں میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ کچرا صاف کرایا۔