Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انتخابی عمل کو متنازع بناکر جمہوری نظام سے عوام کو دور کیا جارہا ہے۔ شاہد فراز

وقت مقررہ پر انتخابات، نگراں حکومت کی ترجیح ہونا چاہیے، شاہد فراز

0

انتخابی عمل کو متنازع بناکر جمہوری نظام سے عوام کو دور کیا جارہا ہے۔ شاہد فراز

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے عارضی بیت الحمزہ پر کراچی پریس کلب سے آئے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہد فراز نے کہا کہ ملک بھر میں وفاق سمیت صوبائی سطح پر نگراں نظام رائج کردیا گیا ہے جس کی اولین زمہ داری غیر جانبدار،شفاف اور وقت مقررہ پر انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے ناکہ الیکشن کو تعطل کا شکار بنا کر نگراں حکومت کے اختیارات میں ہونے والے اضافے کو عالمی معاہدوں کیلئے غیر آئینی طور پر استعمال کرنا ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت بیرونی فیصلوں اور پالیسیوں کو عوام پر مسلط کرنے کیلئے ملک کو جمہوری نظام سے محروم رکھا جارہا ہے جسکی تکمیل کیلئے انتخابی عمل کو متنازع بناکر پرانی اور نئی مردم شماری جیسے مختلف ایشوز کو ہتھیار بنایا جارہا ہے انتخابات میں تاخیر کسی طور قبول نہیں جبکہ عوام کو بھی اس کے پیچھے جو عناصر اور سازشیں کارفرماں ہیں انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے لاپتہ کردینے والے کلچر کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے جو نہ صرف عوام میں دوریوں اور غصے کا سبب بن رہا ہے بلکہ سیکورٹی کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے جبکہ عوام کا سیکورٹی اداروں سمیت عدلیہ سے ختم ہونے والے اعتماد کی بحالی کیلئے عدلیہ اور سیکورٹی اداروں کو عوام کی اس شکایت کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ اور لاپتہ افراد کی فی الفور بازیابی لاپتہ خاندانوں اور و عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوسکتی ہے۔

Comments
Loading...