Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بلدیہ عظمیٰ کے پینشن سیکشن کا اچانک دورہ۔

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بلدیہ عظمیٰ کے پینشن سیکشن کا اچانک دورہ۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پنشنرز کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سیکشنز کا بھی معائنہ کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین بلدیہ عظمیٰ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی، میں خود پنشن کے معاملات کی براہِ راست نگرانی کروں گا اور بغیر اطلاع دورے بھی کروں گا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موقع پر موجود ملازمین کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور مشیرِ مالیات گلزار ابڑو بھی ہمراہ تھے۔

Comments
Loading...