Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون یوسی آفس کے پاس کلک کی طرف سے ڈالی جانے والی سڑک کچھ ہی دنوں میں بیٹھ گئی, ذمہ دار کون ؟؟؟؟

پہلی بارش کے بعد سڑک پر کھڈے پڑنا شروع ہوگئے۔

0

شادمان ٹاون یوسی آفس کے پاس کلک کی طرف سے ڈالی جانے والی سڑک کچھ ہی دنوں میں بیٹھ گئی, ذمہ دار کون ؟؟؟؟

کراچی : پچھلے سال2023 میں ایک دم سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ یہ کام میگا اور کلک کی نگرانی میں کرایا گیا۔ سندھ حکومت نے اس کام کو کرایا۔ ولڈ بینک کی طرف سے دئیے گئے فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کانٹیکٹرز کو یہ کام دیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد انڈا موڑ شاہراہ نورجہاں کی مین شاہراہ کی سڑک کی تعمیر کی گئی لیکن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے یہاں کام کے دوران کوئی ٹیم نہیں بھیجی جو دیکھ سکے کہ پانی اور گٹر لائین خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کئ تعمیر کے بعد سڑک خراب ہوسکتی ہے۔ کچھ ہی دنوں بعد ہی انڈا موڑ کے پاس موجود سڑک خراب ہوگئی اور مین شاہراہ پر کھڈے پڑ گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں سڑک کی تعمیر کلک کی نگرانی میں کرائی گئی اور ان کے ساتھ یہاں موجود بلدیاتی امیدوار بھی اس کام کو دیکھ رہے تھے۔ کراچی شہر میں پہلی بارش کے بعد سڑک کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ جسجن کی تصاویر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Comments
Loading...