سندھ حکومت کا صوبے بھر میں مختلف بڑے محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ
اجلاس میں اینٹی کرپشن محکمہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور مختلف محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر بریفنگ دی گئی۔
کراچی : سندھ حکومت کا صوبے بھر میں مختلف بڑے محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ۔ وزیر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں اجلاس،محکموں کےخلاف کرپشن کی شکایات پر فوری کارروائی کی منظوری۔ اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفقار علی شاہ، اور ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو شریک ہوئے۔
اجلاس میں اینٹی کرپشن محکمہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور مختلف محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے خلاف ملی کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کی منظوری اور فوری فیصلے کیے گئے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری تا 31 دسمبر 2025 کے دوران اینٹی کرپشن کی کمیٹی ون، ٹو اور تھری کے 28 اجلاس منعقد ہوئے،جن میں 536 کیسز اور 328 اوپن انکوائریز شامل تھیں۔ کراچی: کمیٹی کے اجلاس میں 23 ری انکوائری، 15 کیسز بند، 103متعلقہ محکموں کوارسال اور 43 کیسز ڈیفر اور 24 ایف آئی آرز کی منظوری دی گئی۔
محکمہ وار تصدیقی تفصیلات
ڈی جی امتیاز ابڑو کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ بھر میں 22 مختلف محکموں کے خلاف 13 ہزار603 کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ ایس بی سی اے کے خلاف کراچی میں837، حیدرآباد میں 49، سکھر میں 11، ڈی جی کے پاس125سمیت 1022 شکایات موصول ہوئیں۔ کےڈی اےکےخلاف 408، بلدیات 1623، ریونیو 2598، تعلیم 841 اور پولیس 1211شکایات موصول ہوئیں۔ ورکس اینڈ سروسز 736، صحت 595 اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف 344 کرپشن کی شکایات درج کی گئیں۔ فوڈ ڈپارٹمینٹ 255، فاریسٹ 216اورمحکمہ آبپاشی کے خلاف 619 کرپشن کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
یکم جنوری تا 31دسمبر 2025 تک کے تصدیق کے اعداد و شمار رپورٹ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں 9 ہزار 423 کیسز تصدیق موصول ہوئے،جبکہ کل زیرِ تصدیق کیسز 18288 اور 6835 کیسز ختم شدہ ہیں۔ کراچی: سال 2023 میں 11 فیصد، 2024 میں 24 فیصد جبکہ 2025 میں 37.37 فیصد شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت اور فیلڈ سرگرمیوں پر بریفنگ
سندھ بھر میں 45 نئے کیسز موصول، کورٹ میں 812 کیسز بھیجے، 2 کو سزا سنائی گئی، 2 ٹریپ، اور 22 سرپرائز وزٹ کئے گئے۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف محکموں کے افسران کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔
افسران کے خلاف کرپشن کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے، سردار محمد بخش مہر کی چیئرمین اینٹی کرپشن کو ہدایت۔ وزیر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ عوام کےاعتماد کو برقرار رکھنا ہر افسر کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہرکیس میں بلا تعطل اور شفاف طریقےسےکارروائی یقینی بنائی جائے، صوبائی وزیر کی اجلاس میں ڈی جی کو ہدایت۔