سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کی جھلکیاں
پنڈال میں مختلف تعلیمی اداروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیز کے اسٹالز نوجوانوں کی توجہ کا محور بنے رہے
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کی جھلکیاں
حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام کراچی میں فقید المثال کامیابی کے بعد سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، ایم کیو ایم حیدرآباد شہر کی تاریخ کی واحد جماعت بن گئی جس نے بلارنگ نسل کی تفریق کہ یوتھ کنونشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جس میں نوجوانوں کے لئے مُختلف آئی ٹی اور ای کامرس کورسز متعارف کروائے گئے، پنڈال میں اسکولز کالیجز اور مختلف جامعات کے طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے جوق در جوق شرکت کی، نوجوانوں کی کثیر تعداد کی آمد سے پنڈال کھچا کھچ بھر گیا، پنڈال میں مختلف تعلیمی اداروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیز کے اسٹالز نوجوانوں کی توجہ کا محور بنے رہے۔
مُلک کے مایہ ناز آئی ٹی ماہرین نے شرکاء کو موجودہ دور میں جديد تعلیم کی افادیت پر تفصیلی ہدایات دیں، پنڈال میں قدآور اسٹیج تیار کیا گیا تھا، حیدرآباد کے مختلف زُبان و فرقے سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی جانب سے یوتھ کنونشن میں شرکت کی گئی اور ایم کیو ایم کے اقدام کو تہہ دل سے سراہا گیا، اِس موقع پر نوجوانوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔
اِس موقع پر سوشل میڈیا انفلوائنسر کی بھی بڑی تعداد بھی کووریج کے لئے موجود تھی۔