Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اہل ناظم آبا دکے لیے پر مسرت موقع ہے جہاں ماڈل پارک تعمیر کیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ناظم آباد کا بالمقابل الخدمت اسپتال میں ماڈل پارک کا افتتاح و میڈیا سے گفتگوسے گفتگو

0

اہل ناظم آبا دکے لیے پر مسرت موقع ہے جہاں ماڈل پارک تعمیر کیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ناظم آباد کا بالمقابل الخدمت اسپتال میں ماڈل پارک کا افتتاح و میڈیا سے گفتگوسے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ اہل ناظم آبا دکے لیے پر مسرت موقع ہے جہاں ماڈل پارک تعمیر کیا گیا ہے۔ آج سے 20 سال قبل سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے اسی ماڈل پارک کا افتتاح کیاتھا۔ جماعت اسلامی کے پاس جتنے بھی ٹاؤنز ہیں اس میں اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے۔ تمام تر روکاوٹوں کے باوجود جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین کام کررہے ہیں۔ آج ہم سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے شہر میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤنز میں مختص کیا گیا بجٹ عوام کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ ناظم آباد میں ماڈل پارک اہل ناظم آباد کے شہریوں کےلیے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل پارک میں بچوں کے لیے ایک لائبریری بنائی گئی ہے۔ ہم ماڈل پارک میں ان لوگوں کے لیے ورک پلیس بنائیں گے جن کے پاس کام کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کا بنو قابل پروجیکٹ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بنو قابل پروجیکٹ 2.0 کی کلاسز شروع ہوچکی ہے جس میں 192 بیچ کی کلاسز شروع کردی گئی ہے۔ شہر کے نواجوان لڑکے اور لڑکیاں پریشان نہ ہوں ، جماعت اسلامی ان کی پشت پر ہیں۔ جماعت اسلامی آج ناظم آبادمیں 5 پارکوں کا افتتاح کررہی ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت صفائی ستھرائی کے اداروں میں اچھے افسران بھی موجود ہیں۔ سسٹم اور اداروں میں امانت دار افراد بھی موجود ہیں ،جماعت اسلامی ان سے کوآرڈینیٹ کر کے شہریوں کی خدمت کے لیے کرم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان ناظم آباد اور جماعت اسلامی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے شہریوں کے لیے 5 پارکس بنائیں۔ یوسی اور ٹاؤن کا بجٹ کونسل میں بحث نہیں کیا جارہا یہی وجہ ہے کہ کونسل کا اجلاس نہیں بلایاجارہاہے۔ سٹی کونسل کے اجلاس بلانے کے حوالے سے بہت جلد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم دونوں نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا ہے۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں کو استحصال کیا ہے۔ جماعت اسلامی حکومتوں میں شامل ہوکر کراچی کے شہریوں کا حق چھین کر حاصل کریں گے۔ ایم کیوا یم رجیم چینج کے موقع پر نواز لیگ کے ساتھ تھی۔ آج اگر ایم کیو ایم کو اعتراض ہے تو انہیں خود اپنے آپ کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور قومی وصوبائی اسمبلیوں میں شہریوں کی نمائندگی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی بڑی تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔ اس موقع پر ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین سید مظفر علی ، امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود ہیں۔

Comments
Loading...