Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محمد ابرار اور ذیشان علی کے ساتھ ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے حوالے سے یوسی آفس میں اہم ملاقات

ملاقات یوسی آفس میں ہوئی۔

0

محمد ابرار اور ذیشان علی کے ساتھ ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے حوالے سے یوسی آفس میں اہم ملاقات

تفصیلات کے مطابق ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے دن وہ مہمات ہیں جن کا مقصد پورے ملک میں بچوں کو ٹیکے لگانا ہے۔ اس حوالے سے کراچی شہر میں بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد بفرزون یوسی4 میں ایک میٹنگ رکھی گئی۔ اس میٹنگ میں یوسی کی طرف سے چئیرمین جناب محمد ابرار، وائس چئیرمین جناب سید ذیشان علی رضوی اور سیکٹر 15بی کے کونسلر جناب فاروق فاروقی موجود تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیو کی ٹیم کی طرف سے محترمہ سحرش، محترمہ کرن، محترم عمران کے ساتھ ساتھ محترمہ ریحانہ بھی موجود تھیں۔

میٹنگ میں بہت سارے معملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ یوسی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Comments
Loading...