Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، علاقہ مکین کی میٹنگ

عوام کافی دنوں سے پانی کے مسلہ کےحوالے سے بات کر رہی تھی۔ جس کی وجہ سے عمیر عثمانی نے میٹنگ کال کی۔

0

شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، علاقہ مکین کی میٹنگ

کراچی : ویسے تو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کا ایک بڑا مسلہ موجود ہے۔ نارتھ کراچی کے بہت سے علاقوں میں 15 دن بعد اور بہت سے علاقوں میں 21 سے 25 دنوں بعد پانی آتا ہے۔ نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون اور بفرزون میں بھی پیسے کے پانی کو لے کر کچھ دنوں سے مسلہ چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان نظر آرہی ہے۔ آخری دفعہ حب کی سپلائی کے دوران بھی صبح کا پانی شادمان ٹاون کو نہیں دیا گیا اور حب کا پانی بھی 30 منٹ چلنے بعد بند کعدیا گیا۔

ان تمام مسائل کو دیکھتے ہوئے سماجی کارکن نارتھ ناظم آباد عمیر عثمانی نے ایک میٹنگ کال کی۔ یہ میٹنگ کا پہلا دور تھا جس میں شادمان ٹاون کے علاقہ مکین نے شرکت۔ اس میٹنگ میں پانی کے مسلہ کو لےکر بہت لوگوں نے اپنی اپنی رائے دی۔ میٹنگ میں ایک سوال بھی ہوا کہ علاقہ کی عوام پانی کے مسلہ پر پریشان ہے اور اس میٹنگ میں نا ہی کونسلر، چئیرمین اور ایم پی اے صاحب نے شرکت کی۔ جبکہ ان کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ عوام نے اس پر کافی غصہ کا اظہار کیا۔

عمیر عثمانی اور ان کی ٹیم سے درخواست کی کہ وہ اس پانی کے مسلہ کے حل کے لئے جدوجہد کریں۔ میٹنگ میں تہہ پایا کہ پانی کے مسلہ کو حل کرنے کے لئے پورے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ساتھ مل کر برے پیمانے پر احتجاج کرنا ہوگا۔ اس کے لئے اگر واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس بھی جانا پڑے تو جائیں گے اور اگر میر آفس جانا پڑے تو وہاں بھی جائیں گے۔ میٹنگ کا دوسرا دور جلد ہوگا جس میں احتجاج کے حوالے سے تفصیل بیان کی جائے گی۔

Comments
Loading...