Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہر قائد اسٹریٹ کریمنلز کا آسان ہدف بن چکا ہے۔ شاہد فراز

غیر قانونی تارکین وطن بغیر کسی اندراج کے شہر میں آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ شاہد فراز

0

شہر قائد اسٹریٹ کریمنلز کا آسان ہدف بن چکا ہے۔ شاہد فراز

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آئے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں شہر میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ان میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد اسٹریٹ کریمنلز اور مجرموں کا آسان ہدف بن چکا ہے جو جب جسے جہاں چاہتے ہیں باآسانی اپنی سفاکیت کا نشانہ بنالیتے ہیں۔

شہر قائد میں کسی بھی شہری کی جان،مال آبرو محفوظ نہیں محض ایک معمولی موبائل فون کی خاطر کسی ماں سے اسکا لخت جگر تو کسی بچے سے اسکے سر کا سایا چھین لیا جاتا ہے جس پر حکومت اور سیکورٹی اداروں کا ایکشن میں آنے کے بجائے اطمنان کا اظہار حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مجرمانہ کارروائیوں کے پیچھے غیر قانونی تارکین وطن جو بغیر کسی اندراج کے شہر میں لاکر بسا دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد بھی ہیں جو دیگر صوبوں اور شہروں سے کسی کی فرمائش کی تکمیل کیلئے شہر قائد کا امن تباہ کرنے کیلئے یہاں آباد کئے گئے ہیں،جنہیں حکومت اور پولیس کی سرپرستی میں نہ صرف بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ شہر بھر میں مجرمانہ کارروائیوں میں مدد فراہم کرکے انکے حوصلوں کو تقویت بخشی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مستقل امن کے قائم کیلئے پولیس و انتظامی امور کی ذمہ داری مقامی افراد کے حوالے کی جائے کیونکہ شہر کا درد زیادہ انہی کو ہوتا ہے جن کے بچوں کا مستقبل اس شہر سے وابسطہ ہو باہر سے آئے کسی فرد کو اس انداز میں درد نہیں ہوسکتا جتنا کسی مقامی شخض کو ہوتا ہے۔

Comments
Loading...