Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان نالے کا مسلہ, عمیر عثمانی کی ڈی سی طاحہ سلیم اور ڈاکٹر عاصم سے اہم ملاقات

شادمان نالے کا مسلہ, عمیر عثمانی کی ڈی سی طاحہ سلیم اور ڈاکٹر عاصم سے اہم ملاقات

0

شادمان نالے کا مسلہ, عمیر عثمانی کی ڈی سی طاحہ سلیم اور ڈاکٹر عاصم سے اہم ملاقات

کراچی : ڈاکٹر عاصم اور ڈی سی طاحہ سلیم نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں جاری نالے کی تعمیر کے حوالے سے علاقہ کا دوراہ کیا۔ جہاں انہوں نے عوام سے بھی بات چیت کی۔

علاقہ کی طرف سے عمیر عثمانی جو کہ ایک سوشل ورکر ہیں نے اس موقعہ پر ڈاکٹر عاصم اور ڈی سی طاحہ سلیم سے ملاقات کی اور انہوں نے ڈاکٹر عاصم کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس دوران نالے کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی جس میں ڈاکٹر عاصم کو بتایا گیا کہ نالے کی تعمیر تو ٹھیک ہورہی ہے۔ لیکن اس نالے کو سیکٹر 14-اے شادمان ٹاون میں جہاں جہاں سے گزر کر آرہا ہے وہاں سے بھی مرمت اور غیر قانونی تجاویزات کو ہٹانے کی بھی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس نالے کی تعمیر کے حوالے سے عمیر عثمانی کا ایک اہم کردار موجود ہیں۔ انہوں نے اس نالے کے حوالے سے سے ہر ادارے کے دروازے کھٹکھٹائیں اور ہر فورم پر جاکر اس کی تعمیر کے حوالے سے بات کی۔

ڈاکٹر عاصم نے عمیر عثمانی کی تمام باتوں کو سنا اور کہا کہ وہ اس غار کریں گے اور یہاں کے لوگوں کو اس نالے سے پیش آنے والی مشکلات سے نجات دیلائیں گے۔

Comments
Loading...