Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن میں سڑکوں کی مرمت و استر کاری کا کام شب و روز جاری۔ محمد یوسف

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ۔

0

نیو کراچی ٹاؤن میں سڑکوں کی مرمت و استر کاری کا کام شب و روز جاری۔ محمد یوسف

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن میں سڑکوں کی مرمت و تعمیر کا کام شب و روز جاری ہے۔برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یوپی موڑ تا ڈسکوموڑ سڑک پر استر کاری کا کام مکمل۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 12 کے چیئرمین عظیم انور،یوسی وائس چیئرمین،اراکین یونین کمیٹی،ڈائریکٹر بی اینڈ آر اشتیاق حُسین،انچارج محکمہ بی اینڈ آر فیصل صغیرو دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین محمد یوسف نے سڑک کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی تعمیرمیں بہترین میٹریل استعمال کیاجا ئے تاکہ مظبوط اور پائیدار سڑکیں تعمیرکی جا سکیں۔

چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کو مرحلہ وار حل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور جگہ جگہ سے سڑک کی درمیا ن گرین بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اور حادثات کا سبب بن رہی تھی اورسڑک پر سفر کرنا مُشکل ہوگیا تھا،الحمد اللہ ہم نے پہلے مرحلے میں گرین بیلٹ کے غیر قانونی کٹ پر کرب اسٹون لگا کر بند کیا اور آج سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے،اس موقع پر موجود عوام نے چیئرمین محمد یوسف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے جماعت اسلامی کے نمائندوں کو منتخب کیا،جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمارے درمیان موجود ہیں اور ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔

اس موقع پرچیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اورنیو کراچی میں موجود بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہم کسی بھی حال میں اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے محدود وسائل میں بھی جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کے درمیان موجود ہیں،ہم وسائل کی کمی کا رونا نہیں رو رہے بلکہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کررہے ہیں منتخب بلدیاتی نمائندے اور نیو کراچی ٹاؤن کے افسران و ملازمین اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بہتر معاشرتی اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

Comments
Loading...