مجھے امید ہے کہ ہماری لڑکیاں قائداعظم گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر آئینگی ۔ سردار محمد بخش خان مھر
سندھ کا محکمہ اسپورٹس فروری میں نیشنل گیمز اور اس کے بعد سندھ گیمز منعقد کرنے جا رہا ہے۔ سردار محمد بخش خان مھر
مجھے امید ہے کہ ہماری لڑکیاں قائداعظم گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر آئینگی ۔ سردار محمد بخش خان مھر
سندھ : محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام قائداعظم گیمز کے لیے اوپن ٹرائلز کا دوسرا روز، وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مھر کی شرکت۔ کراچی یونائٹڈ اسٹیڈیم میں گرلز فٹبال کے ٹرائلز, کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے کل 45 ارتھلیٹس مقابلوں میں شریک۔ صوبائی وزیر برائے اسپورٹس سردار محمد بخش خان مھر, پارلیامینٹری سیکریٹری صائمہ آغا, سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری, ڈائریکٹر اسپورٹس امداد ابڑو سمیت دیگر افسران, فٹبال کوچ اور ریفریز شریک۔ آج ٹرائلز میں سلیکٹ ہونے والی گرلز پلیئرز آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی تیسری قائداعظم گیمز میں سندھ کی طرف سے کھیلیں گی۔
صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مھر کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج ہمارے محکمہ اسپورٹس اور یوتھ افیئرس کی طرف سے گرلز فٹبال ٹیم کے ٹرائلز منعقد کرائے گئے ہیں۔ آج کی سلیکشن میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ہوگی اور آج کی سلیکٹڈ ٹیم اسلام آباد میں ہونے والے قائداعظم گیمز میں سندھ کی نمائندگی کرے گی۔ ہمارے جیسے معاشرے میں لڑکیوں کا فٹبال کھیلنا بہت ہی خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری لڑکیاں قائداعظم گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر آئینگی۔ سندھ کا محکمہ اسپورٹس فروری میں نیشنل گیمز اور اس کے بعد سندھ گیمز منعقد کرنے جا رہا ہے۔ سندھ میں کھیلوں کی سرگرمیاں اب عروج پر ہونگی, میرا محکمہ پرانے کھلاڑیوں کے وظائف پر بھی کام کر رہا ہے۔