Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیاز خان سے ایم این اے فرحان چشتی اور ایم پی اے جمال احمد کی ملاقات

نیاز خان سے علاقہ میں بلدیاتی کاموں کے حوالے سے اور علاقہ کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔

0

نیاز خان سے ایم این اے فرحان چشتی اور ایم پی اے جمال احمد کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق یوسی 20 کے پختون برادری کے نیاز خان کی جانب سے ملاقات کی دعوت پر ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی نے ٹاؤن ممبر ریحان خان بھائی ممبر قومی اسمبلی فرحان چشتی بھائی ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی ڈاکٹر عبدالباسط بھائی اور یوسی 20 کے آرگنائزر اظہر مجید بھائی جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی کے ہمراہ نیاز خان سے ملاقات کی۔

نیاز خان سے علاقہ میں بلدیاتی کاموں کے حوالے سے اور علاقہ کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ھوئی۔ ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے علاقہ کے بلدیاتی مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ پختون برادری کے نیاز خان نے ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...